ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کے ہدایتکار بونی کپور کی بڑی صاحبزادی انوشلا کپور آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ انوشلا کی سالگرہ کے موقع پر ان کی چھوٹی بہن اداکارہ جہانوی کپور نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تو مداح ان کے بھائی ارجن کپور پر برس پڑے۔جہانوی کپور نے انسٹا گرام پر اپنی بڑی بہن انوشلا کپور کو خوبصورت پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ جہانوی نے اپنی بہن سے کہا کہ وہ ان سے اتنا پیار کرتی ہیں جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتیں۔ جہانوی نے اپنی فیملی کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں چاروں بہن بھائی اور ان کے والد بھی نظر آرہے ہیں۔جہانوی کپور کی جانب سے جب یہ پیغام جاری کیا گیا تو بعض مداحوں کو ان کے بھائی ارجن کپور پر غصہ آگیا۔ خیال رہے کہ فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل ارجن کپور انتہائی موٹے تھے ۔ ان کی دیکھ بھال اور تربیت کی ذمہ داری سلمان خان نے اٹھائی۔ سلمان خان نے بھرپور توجہ کے ساتھ ارجن کپور کو بالی ووڈ کیلئے فٹ کیا لیکن بدلے میں انہوں نے پہلے تو سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپتا خان کو دھوکہ دیا جس کے بعد انہوں نے سلمان خان کی بھابھی ملائکہ اروڑا کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھائیں اور ان کا گھر تڑوادیا۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کے مداح ارجن کپور کو پسند نہیں کرتے۔جہانوی کپور کی جانب سے سالگرہ کا پیغام دیے جانے پر مداحوں نے ارجن کپور کے حوالے سے منفی تبصرے کیے۔ ارمان خان نے جہانوی سے کہا ’ میں آپ کو صرف ارجن کپور کی وجہ سے ان فالو کر رہا ہوں کیونکہ اس شخص نے سلمان خان کے ساتھ برا کیا‘۔روہن نندا تو کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گئے اور ارجن کپور کو گالی دے کر کہا ’ تم صرف اپنے باپ کی وجہ سے زندہ ہو ورنہ تو مجھ سمیت پوری دنیا تمہیں قتل کرنا چاہتی ہے‘۔بعض لوگوں نے سوتیلے بہن بھائیوں کے پیار پر بھی انگلیاں اٹھائیں۔ خیال رہے کہ ارجن کپور اور انوشلا کپور بونی کپور کی پہلی بیوی کی اولاد ہیں جبکہ جہانوی اور خوشی کپور سری دیوی کی صاحبزادیاں ہیں۔ جب تک سری دیوی زندہ تھیںتب تک ارجن یا انوشلا کپور کو کبھی ان کے ساتھ نہیں دیکھا گیا جبکہ ارجن کپور خود بھی سری دیوی کو اپنی ماں تسلیم نہیں کرتے تھے اور اعلانیہ اس بات کا اقرار بھی کرتے تھے۔بھومی نامی خاتون نے بھی اسی بات پر سوال اٹھایا کہ اگر بہن بھائیوں میں اتنا ہی پیار ہے تو سری دیوی کے مرنے سے پہلے یہ ہمیں نظر کیوں نہیں آیا۔ سری دیوی کے مرنے کے بعد ارجن کپور اور انوشلا کو جہانوی اور خوشی سے اچانک ہونے والی محبت جعلی لگتی ہے۔