اسلام آباد(سچ نیوز)تقریب حلف برداری کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ایوان صدر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق تقریب حلف برداری کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ایوان صدر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر مملکت سے ایوان صدر کے سٹاف کا تعارف بھی کرایا گیا،یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 353 ووٹ لے کر ملک کے آئندہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے،آج ان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے شرکت کی ہے۔