صدارتی معافی کا اختیار ختم کرنیکی درخواست، جسٹس اطہر کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد: (سچ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت حاصل صدارتی معافی کا اختیار ختم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت حاصل صدارتی معافی کا اختیار ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور ہیں جن کا وکیل رہ چکا ہوں، درخواست گزار میرا مؤکل رہا ہے اس لئے سماعت نہیں کر سکتا۔

فاضل جج نے درخواست کسی اور بنچ میں مقرر کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آرٹیکل 45 کے تحت صدر پاکستان سے مجرموں کی معافی کے اختیارات واپس لئے جائیں، مجرموں کی سزا معافی اسلامی تعلیمات اور آزاد عدلیہ کے تصور کے منافی ہے۔ درخواست میں اسلامی نظریاتی کونسل اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

Exit mobile version