نئی دلی (سچ نیوز) مودی سرکار کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے کے بعد ایڈووکیٹ ایم ایل شرما نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا صدارتی حکم نامہ غیر آئینی ہے، حکومت کو یہ غیر قانونی راستہ اپنانے کے بجائے پارلیمانی طریقہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔ پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی کی منظوری کے بغیر آرٹیکل 370 کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ کے روز ایڈووکیٹ ایم ایل شرما سپریم کورٹ سے یہ درخواست بھی کریں گے کہ ان کی پٹیشن کو فوری طور پر سنا جائے۔
صدارتی حکم کے ذریعے آرٹیکل 370 کا خاتمہ، بھارتی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا، درخواست کس نے دی؟ نام سامنے آگیا
صدارتی حکم کے ذریعے آرٹیکل 370 کا خاتمہ، بھارتی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا گیا، درخواست کس نے دی؟ نام سامنے آگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025