نیویارک (سچ نیوز)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے استعفیٰ دینے کے بعد ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کا مقابلہ کریں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ وہ2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ اوول آفس میں ٹرمپ کے ساتھ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عالمی ادارے میں امریکا کی نمائندگی کے18 ماہ ان کے لیے انتہائی اہم رہے اور وہ رواں سال کے اختتام تک اس عہدہ پر براجمان رہیں گی۔ 46 سالہ ہیلی حکمران پارٹی ری پبلکن کی حامی ہیں۔ وسط مدتی الیکشن سے قبل ہیلی کے اس عہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک اور دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔