فرینکفرٹ( سچ نیوز )جرمن شہر فرینکفرٹ کے قریبی علاقے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات فرینکفرٹ کے قریبی ٹاون ہناومیں پیش آئے ۔پہلے واقعہ میں فائرنگ سے تین جبکہ دوسرے میں پانچ افراد لقمہ اجل بنے، دونوں واقعات میں6افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ اور گردونواح میں تعینات کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوار کارروائی کرنے کے فورا بعد وہاں سے غائب ہوگئے ہیں ۔شہر کے میئر کلاوزکمنسکی کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوفناک رات تھی جس کا تصور کرنا بھی محال ہے۔