شیخ رشید نے کوئٹہ سے تفتان تک 700کلو میٹر ریلو ے ٹریک دوبارہ بنانے کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے کوئٹہ سے تفتان تک 700کلو میٹر ریلو ے ٹریک دوبارہ بنانے کا اعلان کردیا

لاہور (سچ نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تفتان تک 700کلو میٹر ریلوے ٹریک دوبارہ تعمیر کیا جائے گاا ور گوادر کو نیا ڈویژن بنایا جائے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ 14ستمبر کووزیراعظم عمران خان مارگلہ ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کا افتتاح کریں گے اور بہت جلد 2مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی جو محنت کشوں کے لئے مختص کی جائیں گی جبکہ ایران سے بات چیت کرکے کوئٹہ سے تفتان تک 700کلو میٹر کا ٹریک دوبارہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹرانسپورٹ فریٹ کمپنی اور جامشورہ پاور کمپنی کے لمیٹڈ کے درمیان جامشورہ پاور پلانٹ کو کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ طے پاگیا ہے اور یہ کوئلے کی یہ ترسیل ریل گاڑی کے ذریعے کراچی سے جامشورو تک کی جائے گی ۔جامشوروہ پاور پلانٹ 2020سے بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا اور اس سے قبل کراچی سے قادرآباد ساہیوال پاور پلانٹ کو کوئلہ کی ترسیل کی جارہی ہے جبکہ اس معاہدہ پر محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرانسپورٹ فریٹ کمپنی کے سی ای او ظفر زمان رانجھا اور جامشورو پاور کمپنی کی طرف سے ان کے سی ای او غلام قادر دستخط کریں گے ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ چھٹیوں پر گئے افسرا ن واپس آجائیں یا اپنا استعفی بھیج دیں ، اب ریلوے میں پہلے سے زیادہ بہتری آئے گی ،ریلوے کی جانب سے 4ڈویژن پر 25نرسریاں بنائی گئی ہیں اور ان کا معائنہ میں خود کر رہا ہوں اور رابطے کے لئے محکمے میں 2کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تشکیل دی گئی 2کمیٹیوں میں سے ایک 7رکنی انویسٹمنٹ کمیٹی ہے جس کی سربراہی جاوید انور کریں گے جبکہ دوسری سی پیک ایو یلو ایشن کمیٹی بنانے جارہے ہیں ۔ ایم ایل ون کی اصل صورتحال کا جائزہ لیں گے اس میں سی پیک اور دوسرے ادارے بھی شامل ہیں تو معائنہ کریں گے کہ عمران خان کے کرپشن فری ایجنڈے پر ہوں گی ۔

وفاقی وزیرریلوے نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بھا شا ڈیم فنڈ میں سالانہ 10کروڑ روپے محکمہ ریلوے کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے اور کام کے لئے اکانومی کلاس کے 100روپے والے ٹکٹ پر 1روپیہ،100سے زائد والے پر 2روپے جبکہ اے سی سلیپرز پر 10روپے اضافی لئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن ریلوے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، آج گوادر کو ایک نیا ڈویژن بنانے اور یہاں سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر وہاں کام کرنے والے ملازمین کے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

Exit mobile version