پشاور (سچ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور نے اے این پی سے استعفیٰ دیدیا ۔
جیونیوز کے مطابق شہید ہارون بلور کے بیٹے نے عوامی نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے ، دانیا ل بلور نے انٹرا پارٹی الیکشن سے روکے جانے پر استعفیٰ دیاہے ، دانیال بلور نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے کاغدات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر ان کوپارٹی کی طرف سے کاغذات واپس لینے کا کہا جارہا تھا ، اس پر دانیال بلور ناراض ہوگئے اور انہوں نے اے این پی سے استعفیٰ دیدیا۔