اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم نے بیرسٹر شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب اور امور داخلہ مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اگست میں شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب بھی مقرر کیا تھا۔
آج وزیراعظم نے ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بھی شرکت کی تھی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے بھی وزیراعظم سے الگ ملاقات کی۔