لندن (سچ نیوز) برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی حادثاتی موت آج بھی ایک معمہ ہے تاہم اب لیڈی ڈیانا سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی ڈیانا پاکستانی ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات سے شادی کرنا چاہتی تھیں جس کیلئے وہ پاکستان میں رہنے کیلئے بھی تیار تھیں۔تفصیلات کے مطابق جمائما خان نے اپنے انکشافات میں برطانیہ کی مرحوم شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔جمائما خان نے بتا یا کہ وہ اور لیڈی ڈیانا بہت اچھی سہیلیاں تھیںاور یہ دوستی ایک پاکستانی شخص کی وجہ سے ہوئی تھی۔ لیڈی ڈیانا برطانوی شاہی خاندان کی بہو بننے کے بعد والی زندگی سے زیادہ خوش نہیں تھیںاور انہیں برطانیہ میں مقیم پاکستانی شخص ڈاکٹر حسنات سے جنون کی حد تک محبت تھی۔ لیڈی ڈیانا کہتی تھیں کہ ہر شخص نے انہیں اپنے مطلب کیلئے استعمال کیا ہے، لیکن ڈاکٹر حسنات وہ واحد شخص ہے جو کبھی ایسا نہیں کرے گا۔لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کی محبت میں اس حد تک سنجیدہ تھیں کہ وہ اس پاکستانی سے شادی کرنے کیلئے پاکستان منتقل ہو جانے کیلئے بھی تیار تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے میری اور عمران خان کی شادی کے بعد مجھ سے کئی مرتبہ رابطہ کیا اور پاکستان میں گزرے میرے وقت سے متعلق تفصیلات جانیں۔ لیڈی ڈیانا ان سے اکثر رائے طلب کرتی تھیں کہ آیا نہیں پاکستان منتقل ہونا چاہیے یا نہیں۔جمائما خان بتاتی ہیں کہ لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے شادی کرنے کیلئے ہی 2 مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں راضی کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم ڈاکٹر حسنات کی والدہ کے انکار کے باعث ان کی شادی نہ ہو پائی۔ بعد ازاں لیڈی ڈیانا اور ایک ارب پتی مصری شخص کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے اور پھر دونوں پیرس میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔