شہزادہ ہیری اور میگھن کا مستقبل طے ، ملکہ برطانیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

شہزادہ ہیری اور میگھن کا مستقبل طے ، ملکہ برطانیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

لندن ( سچ نیوز  ) ملکہ برطانیہ نے ہیری اور میگھن کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ،ہیر ی اور میگھن ملکہ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ نے ہیری اورمیگھن کے مستقبل سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیری اورمیگھن ملکہ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے اور شاہی خطاب بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ملکہ برطانیہ نے کہا کہ اپنے پوتے اوراس کے خاندان کیلئے تعمیری راستہ نکال لیاہے ۔ ہیری اورمیگھن شاہی خاندان کے فعال ممبرنہیں رہیں گے اورہیری اورمیگھن کوپبلک فنڈنہیں ملیں گے۔

واضح رہے کہ ہیری نے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہی خاندان سے دستبرداری کااعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پہلے میں نے ماں کوکھودیا اور اب بیوی کونہیں کھونا چاہتا ۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنی مرضی کی زندگی گزارناچاہتے ہیں۔

Exit mobile version