نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں چار اغواءکاروں نے ٹیکسی ڈرائیور کو اغواءکرکے اس کی بیوی کو ویڈیو کال پر ایسا شرمناک کام کرنے پر مجبور کر دیا کہ سن کر شیطان بھی شرما جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کا سوماشیکھر نامی یہ شخص اولا کیب ڈرائیور تھا۔ چار لوگوں نے اس کی ٹیکسی بک کروائی اور ویرانے میں لیجا کر اسے اغواءکر کے ایک ویران سڑک پر لے گئے۔ وہاں انہوں نے شیکھر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فون پر اس کی بیوی سے ویڈیو کال کرنے کو کہا۔شیکھر نے کال کی تو اغواءکاروں نے اس کی بیوی کو کیمرے کے سامنے برہنہ ہونے کو کہا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو وہ شیکھر کو قتل کر دیں گے۔ خاتون ان کی بات ماننے پر مجبور ہو گئی۔ ملزمان نے خاتون کی ویڈیو ریکارڈ کی اور شیکھر سے 9ہزار روپے اور دیگر اشیاءلوٹ کر فرار ہو گئے۔بعد ازاں وہ لوگ شیکھر کو ایک گھر میں لے گئے اور وہاں بند کر دیا تاہم وہ ٹوائلٹ کی کھڑکی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور جا کر پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔