لاہور: (سچ نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، مودی سرکار کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی، کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ایل اوسی پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانا مودی سرکار کا وحشیانہ فعل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ مودی سرکار کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانا بھارت کا پاگل پن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلا حیت رکھتی ہیں۔