اسلام آباد (سچ نیوز) اداکارہ صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ تعلق بارے افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ پہلے اداکار شہروز سبزواری سے ملی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ صدف کنول کا کہنا تھا کہ شہروز سبزواری ایک اچھے دوست اور کولیگ ہیں اور ان سے کسی قسم کے تعلق کے حوالے سے باتیں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ شہروز سبزواری کی ان دنوں اپنی اہلیہ صدف کنول کے ساتھ اختلافات کی خبریں گرم ہیں، جس کی وجہ صدف کنول کے شہروز کے مبینہ تعلقات کو قرار دیا جا رہا ہے جس کی شہروز نے بھی تردید کی تھی اور اب صدف کنول کی تردید بھی سامنے آئی ہے۔