لاہور: (سچ نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت نے ہر بڑے منصوبے میں عوام کو چونا لگایا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 56 کمپنیوں سمیت ہر کام عجلت اور من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے کیا گیا۔ عوام کو صاف پانی تو نہ مل سکا لیکن ان کے داماد نے کروڑوں کمیشن کمایا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ میں لکھا کہ اداروں کو دھمکانے کی بجائے اپنی اور اہلخانہ کی ٹی ٹیز کا حساب دیں۔ چچا بھتیجی پارٹی صدارت کیلئے لڑائی بعد میں کریں، پہلے لوٹی دولت کا حساب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو ہر بڑے منصوبے میں چونا لگایا۔ نام نہاد پنجاب سپیڈ کے دور کی جو بھی فائل کھولی، کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کے کوڑا اٹھانے پر بھی کمیشن کمانے سے باز نہ آئے۔ 100 کروڑ میں اٹھایا جانے والا کوڑا ان کے دور میں 17 سو کروڑ میں اٹھایا جاتا رہا۔