لاہور(سچ نیوز)میگا کرپشن اسکینڈلز میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف سے نیب آفس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف،مریم نواز ،نصرت شہباز حمزہ شہباز، یوسف عباس اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات سمیت وکلا کی کارکردگی پرتبادلہ خیال کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب آفس لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اپنے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات تقریباً 50 منٹ جاری رہی جس کے بعد وہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئے جبکہ شہباز شریف کے ساتھ ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ملاقات تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی جس دوران خاندانی امور پربھی بات چیت کی گئی۔نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان 50 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ شہباز شریف نے اپنی والدہ کی طبعیت کے متعلق بھی نواز شریف سے دریافت کیا۔نیب کی زیر حراست شہباز شریف سے دوران ملاقات نواز شریف سمیت دیگر اہل خانہ نے ان کی خیریت دریافت کی اور کھانے پینے کی بابت پوچھا جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی اہلیہ اور صاحبزادے نے ادویات کے متعلق بھی دریافت کیا۔شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے اپنے پوتے کے متعلق پوچھا اور ہدایت کی کہ اب ملاقات کے لیے آؤ تو پوتوں کو ساتھ لے کر آنا۔حمزہ شہباز سے ان کے والد نے سلمان شہباز کی بیٹے کی بھی خیریت دریافت کی،واضح رہے کہ سلمان شہباز کے گھر چند روز قبل بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
شہباز شریف سے نواز شریف ،مریم نواز اور اہل خانہ کی تفصیلی ملاقات ،کیا گفتگو ہوئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اگلی ملاقات میں حمزہ شہباز کو کسے ساتھ لانے کی ہدایت کی ؟تفصیلات سامنے آ گئیں
شہباز شریف سے نواز شریف ،مریم نواز اور اہل خانہ کی تفصیلی ملاقات ،کیا گفتگو ہوئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اگلی ملاقات میں حمزہ شہباز کو کسے ساتھ لانے کی ہدایت کی ؟تفصیلات سامنے آ گئیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023