شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں: پرویز الہیٰ

شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں: پرویز الہیٰ

لاہور(سچ نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں.نیو نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا یہ کہنا کہ نیب نے انھیں خواجہ آصف کے خلاف گواہی دینے کے لیے کہا ہے، سراسر جھوٹ ہے.پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ نیب نے شہباز شریف سے پوچھا کہ نندی پورکی مرمت کا ٹھیکہ کس نے دیا،؟ جس کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ یہ ٹھیکہ خواجہ آصف نے دیا تھا،سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے مطابق اس گواہی کے بعد پھرنیب نےکہا کہ کیا یہ بات آن ریکارڈ بھی کہیں گےمگر وزیراعلیٰ پنجاب نے سارا الزام نیب پر دھر دیا , پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں شریفوں کوجانتا ہوں، یہ ہروقت غلط بیانی کرتے ہیں

Exit mobile version