لندن(سچ نیوز )برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ پاکستانی دوست پوچھتے ہیں شہبازشریف نے مجھ پر یامیرے اخبار پر کیس کیا، شہبازشریف نے اب تک کوئی مقدمہ نہیں کیا۔
برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستانی دوست پوچھتے ہیں شہبازشریف نے مجھ پر یامیرے اخبار پر کیس کیا، شہبازشریف نے اب تک کوئی مقدمہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ ڈیوڈروز کی فلاحی منصوبے میں شہباز شریف کی کرپشن پر سٹوری شائع ہوئی تھی اورشہبازشریف نے برطانوی صحافی پر مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا تھا۔