ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ ادا کارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر میری شادی کسی اور سے کرانا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سونم کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر ان سے خود نہیں بلکہ اپنے دوست سے شادی کروانے والے تھے۔ ابتدائی طور پر آنند آہوجا نے انہیں خود اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے کسی بہترین اور انتہائی خاص دوست کیلئے منتخب کیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ آنند آہوجا کافی وقت تک یہ کوشش کرتے رہے کہ میں ان کے انتہائی خاص دوست سے شادی کرنے کیلئے رضامند ہوجاؤں تاہم بعد ازاں معاملہ الٹ ہوگیا اور دونوں کے درمیان محبت ہوگئی۔سونم کپور نے بتایا کہ آنند آہوجا نے انہیں پہلی بار اکتوبر کے مہینے میں امریکی شہر نیویارک میں انگوٹھی کے بغیر ہی شادی کی پیش کش کی اور ان کے پاس انکار کا کوئی راستہ نہیں تھا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنے جس دوست کے لیے انہیں پسند کیا تھا وہ بہت ہی خوبصورت ہے اور ان کی شخصیت بھی بہترین ہے۔
اداکارہ نے میزبان کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کے باوجود اس شخص کا نام نہیں بتایا اور کہا کہ جب وہ سلمان خان کے ساتھ 2015 میں آنے والی فلم ‘پریم رتن دھن پایو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں تو دوستوں نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس شخص سے ایک ملاقات کرلیں۔اداکارہ کے مطابق اپنے دوست کیلئے راضی کرنے کی کوشش کرتے کرتے ان کے اور آنند کے درمیان محبت ہوگئی جو 8 مئی 2018 کو شادی کے تعلق میں بدل گئی۔