نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے، جس کے دارالحکومت نئی دہلی کو خود بھارتی شہری ’ریپ کیپیٹل‘ یا جنسی زیادتیوں کا دارالحکومت کہتے ہیں۔ اب بھارت سے ایک خاتون کو اس کے شوہر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی ایسی ہولناک خبر آ گئی ہے کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ دی مرر کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر الوے میں پیش آیا ہے جہاں 20سالہ لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہ 5مردوں کے ایک گروہ نے ان کا پیچھا شروع کر دیا اور سنسان علاقے میں جا کر انہیں روک لیا۔ملزمان میاں بیوی کو گھسیٹ کر ایک گھاٹی میں لے گئے جہاں شوہر کے بھی کپڑے اتار کر اسے برہنہ کر دیا اور اس کے سامنے اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ مسلسل تین گھنٹے تک ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی اور اس کے شوہر کو یہ سب کچھ دیکھنے پر مجبور کیے رکھا۔ یہ شیطان صفت لوگ اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔ جو بعدازاں انہوں نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ پولیس نے ان پانچوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔