لاہور(سچ نیوز )گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کےلئے فیملی کورٹ لاہور سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزار صنم ماروی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حامد علی سے 2009میں شادی ہوئی جس سے تین بچے بھی ہیں ،شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا،صنم ماروی کاکہناہے کہ شوہر بچوں کے سامنے تشدد بھی کرتاہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مزید گزارا ممکن نہیں عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے ۔