ممبئی ( سچ نیوز ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے بھتیجے اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ شوبز دنیا میں خلوص اور وفاداری کی کمی ہے جس وجہ سے دوست بہت کم بناتا ہوں۔
ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میں دوستی ، وقت اور خلوص چاہتا ہوں اور اس مصنوعی دنیا میں یہ دونوں چیزیں ناپید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوستی کے لیے جو شرائط ہیں اس پر یہاں کوئی پورا نہیں اترتا، فلمی صنعت میں سخت محنت کے بعد جب انسان گھر آتا ہے تو پھر وہ اس مصنوعی ماحول اور وہاں کے لوگوں کے متعلق سوچنا بھی اسے اچھا نہیں لگتا۔کیونکہ یہ ایک مصنوعی دنیا ہے ، جس کا حقیقی دنیا اور جذبات سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔