نیویارک (سچ نیوز) امریکا میں دوران پرواز جہاز میں چمگادڑ کی آمد سے مسافر پریشان ہوگئے۔شمالی کیرولینا میں اچانک پرواز کے دوران جہاز میں چمگادڑ نے اینٹری دی اور مسافروں کو حیران، پریشان اور خوفزدہ کردیا۔یہ مناظر امریکی ریاست شمالی کیرولیناسے نیو جرسی جانے والے امریکی ایئر لائن کے طیارے میں اس وقت دیکھے گئے جب اچانک ایک چمگادڑ نکل آیا اور دوران پرواز تقریباََ آدھے گھنٹے تک ادھر آدھر آڑ کر مسافروں کو خوب تنگ کیا۔یہ دیکھ کر کئی لوگ بیحد خوفزدہ بھی ہوگئے تاہم کچھ بہادر مسافروں نے مل کر بلاخر فلائٹ کی لینڈنگ تک چمگادڑ کو پکڑ لیا۔