واشنگٹن(سچ نیوز)امریکا نے شمالی اور جنوبی کوریا کی قیادت کے درمیان طے پانے والے تخفیف اسلحہ کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شمالی اور جنوبی کوریائی ملکوں کی قیادت کی حالیہ ملاقات اور پیانگ یانگ کی جانب سے خطرناک ہتھیاروں کی تلفی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد امریکا بھی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ جنوری 2021ءتک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل طورپر تلف کیا جاسکے۔