واشنگٹن(سچ نیوز )امریکی اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا چوری چھپے میزائل بنانے میں مصروف ہے، امریکی جاسوس سیٹلائٹ کی تصاویر سے شمالی کوریا میں ایسی تنصیب کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا چوری چھپے میزائل بنانے میں مصروف ہے، امریکی جاسوس سیٹلائٹ کی تصاویر سے شمالی کوریا میں ایسی تنصیب کی نشاندہی ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ شمالی کوریا نئے بیلسٹک میزائل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ایک اعلی امریکی اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ جاسوس سیارے نے شمالی کوریا میں ایک ایسی تنصیب کی نشاندہی کی ہے جہاں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائلوں کی تیاری ہو رہی ہے تاہم ،یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس تنصیب میں میزائل سازی کا یہ کام کس حد تک کیا جا چکا ہے؟