ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے سلمان خان سے قریبی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بہت محبت کرنے والے انسان ہیں اور ہم بہت اچھے دوست رہے ہیں۔ایک بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان ایک بہت ہی عاجز، محبت کرنے والے انسان ہیں ہم بہت اچھے دوست رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم کبھی بھی ملاقات کے لیے باہر نہیں گئے۔شلپا نے انکشاف کیا کہ سلمان خان سے میری بہت ہی اچھی دوستی تھی اور میرے اہل خانہ سے اُن کی قربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اکثر اوقات مجھ سے ملاقات کے لیے آدھی رات کو گھر آیا کرتے تھے، کبھی تو وہ ایسے وقت میں آجاتے تھے کہ میں اُس دوران سو رہی ہوتی تھی تب وہ اور میرے والد ایک ساتھ بیٹھ کر شراب نوشی کرتے تھے۔