لاہور (سچ نیوز )اداکارہ ریما نے میڈ یا پر شریف برادران اور عمران خان کی بیک وقت تعریف کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا اور اب ان کی چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کے ساتھ ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق سیاست ڈاٹ پی کے نے ادا کارہ ریما اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ریما چیف جسٹس کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں ۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ تصویر کسی نجی تقریب کے موقع پر لی گئی ۔