جموں (سچ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں اس وقت ضلعی انتظامیہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران ترنگا لہراتے وقت زمین پر گر پڑا۔عینی شاہدین کے مطابق ضلع مجسٹریٹ راجوڑی نے جونہی ترنگا لہرانے کیلئے رسی کھینچی تو وہ لہرانے کے بجائے زمین پر آگر ا۔ تقریب ضلع کی پولیس لائنز میں ہورہی تھی۔ خیال رہے کہ بھارت میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ۔