ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کا بجلی کا بل 80 ہزار روپے کا آیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے یہ بات اپنیفلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کو لے کر بات کرتے ہو ئے بتائی۔شردھا نے بتایا کہ میرے گھر کا بجلی بل 80 ہزار روپے ا ٓیا ہے اور وہ اس بل میں اپنا حصہ بھی دیتی ہیں۔شردھا نے بتایا کہ اس بات کا حق انہوں نے اپنے والد شکتی کپور سے لڑکر لیا ہے۔شردھا کپور ممبئی کے جوہو علاقے کے بنگلے میں اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ رہتی ہیں۔