لاہور: (سچ نیوز ) ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چودھری برادران اپنے ان دونوں فرزندوں کو وزراتیں یا حکومت میں کوئی اہم عہدے دلانے کے لئے کوشاں ہیں ۔
اس سلسلہ میں مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی ہے ۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چودھری برادران نے جہانگیر ترین سے کہا ہے ان کے دونوں فرزندوں کو وزراتیں یا کوئی اور حکومت میں اہم عہدے دئیے جائیں جس پر جہانگیر ترین نے چودھری برادران سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کے مطالبات جلد وزیر اعظم عمرا ن خان کے سامنے رکھیں گے اور وزیر اعظم کی طرف سے مثبت جواب آنے کی بھی یقین دھانی کرائی ہے