شاہدرہ میں خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی

شاہدرہ میں خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی

لاہور(سچ نیوز) شاہدرہ میں بھینس باندھنے کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں بھینس باندھنے پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا۔ چھوٹے بھائی عاشق نے طیش میں آکر بڑے بھائی اظہر کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس جائے حادثہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔

Exit mobile version