دمشق( سچ نیوز )شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیل نے میزائلوں کی برسات کرتے ہوئے تباہی مچا دی، میزائل حملوں کے بعد دھوئیں کے بادل اور فلک بوس شعلے بلند ہوتے دکھائی دئیے، حملوں میں متعدد ایرانی اور شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق حما اور طرطوس گورنریوں میں قائم ایرانی فوجی اڈوں کو اسرائیل کی جانب سے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ حما گورنری میں مصیاف اور وادی العیون کے درمیان قائم ایک فوجی اڈے پر میزائل داغے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد اڈے سے دھوئیں اور آگ کے فلک بوس شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔رپورٹ کے مطابق شامی فضائی دفاع نے وادی العیون میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی مدد سیگرائے گئے متعدد میزائل تباہ کردیے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے کم بلندی سے مغربی بیروت کے قریب طرطوس اور حما میں فوجی اڈوں پر میزائل گرائے۔ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے ان حملوں پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔