دمشق ( سچ نیوز ) شام کے وزیر اعظم عماد خمیس نے کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف میدانوں میں علاقے اور عالمی سطح کے ایک اہم سٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی وہ اپنی اصل پوزیشن پر لوٹ آئے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے دمشق میں ساٹھویں اقتصادی بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ نئے مرحلے میں شام کا فیصلہ ملک کی تعمیر نو ہے۔ شام دہشت گردی کا قلع قمع میں کرنے میں اچھی طرح کامیاب رہا ہے اور تعمیر نو کے دور میں بھی جو کسی جنگ جیسی صورت حال سے کم نہیں ہے، اپنے اتحادیوں کے تعاون کی بدولت کامیابی حاصل کر لے گا۔