اوٹاوا (سچ نیوز) کینیڈین نژاد پاکستانی سوشل میڈیا سٹار شام ادریس اور ان کی دیرینہ دوست کوئین فروگی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان کی نکاح کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔شام ادریس اور کوئین فروگی نے 2018 کے اختتام پر منگنی کی تھی اور 2019 کے آغاز پر نکاح کرلیا ہے۔ کوئین فروگی کی رخصتی کب ہوگی؟ اس حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی ہے۔شام ادریس اور کوئین فروگی کی منگنی اور نکاح کی سب سے دلچسپ بات اس حوالے سے چلنے والا ہیش ٹیگ ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر ’ شام و سحر‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھی چلایا۔ خیال رہے کہ کوئین فروگی کا اصل نام سحر ہے اور اسی تناظر میں میاں بیوی کے نام کو ملا کر ’ شام و سحر‘ کا ہیش ٹیگ تخلیق کیا گیا ہے۔کوئین فروگی اپنی بہنوں عائشہ اور رابیل سے گلے مل رہی ہیں، دولہا شام ادریس اپنی اہلیہ اور دونوں سالیوں کے ساتھ،