شارخ خان کے بیٹے آریاخان کی نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ، بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا

شارخ خان کے بیٹے آریاخان کی نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ، بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا

ممبئی (سچ نیوز )فلم ” لائن کنگ “ کی ریلیز کے بعد ایسا محسوس ہورہاہے کہ بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘ شارخ خان جلد ہی اپنے بیٹے آریا ن خان کو میدان میں اتارنے جارہے ہیں تاہم اس سے قبل ان کے بیٹے کی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور ہر طرف ان کے چرچے ہی ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ آریان خان پر اس وقت ہر کسی کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ وہ بالی ووڈ میں اینٹر ی مارنے کی تیاری کر رہے ہیں ، آریان خان کی پراسرار نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ لڑکی کون ہے ۔ لڑکی نے لال رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور آریان نے کالے رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے گلے لگے ہوئے ہیں ۔

Exit mobile version