نئی دہلی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور شادی کے بعد سے اب تک کئی تقاریب کا انعقاد بھی کر چکے ہیں اور اب اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں جس کا سب کو انتظار تھا۔جی ہاں! پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے گزشتہ روز ہونے والی پارٹی میں بالی ووڈ کی متعدد نامور شخصیات کو مدعو کر رکھا تھا جن کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس تقریب میں پرینیتی چوپڑا، معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ، سلمان خان، کترینہ کیف، سنجے دت، رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا کپور، کرن جوہر، جھانوی کپور، ریکھا، انوشکا شرما سمیت متعدد ستارے جمگائے اور تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
View this post on Instagram