ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویر سنگھ پر شادی کے بعد تین پابندیاں عائد کردیں۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون چاہے بالی ووڈ کی کتنی ہی بڑی اداکارہ ہوں لیکن بہر حال وہ ایک روایتی بیوی ہیں جنہوں نے شادی کے بعد اپنے شوہر رنویر سنگھ پر دیگر شادی شدہ خواتین کی طرح پابندیاں لگائی ہیں۔دپیکا نے روایتی بیویوں کی طرح رنویر پرپابندی لگاتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ بہت دیر تک گھر سے باہر نہیں رہ سکتے۔ اس کے علاوہ دپیکا نے رنویر کے بغیر کھانا کھائے گھر سے نکلنے پر پابندی لگادی ہے۔ دپیکا نے رنویر پر تیسری اور سب سے اہم پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی دپیکا کی کال نظر انداز نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ گزشتہ برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔