ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ میں اس وقت شادیوں کا سیزن جاری ہے اوراب دپیکا اور رنویر کے بعد پریانکا چوپڑا نک جونز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جار ہی ہیں جس کی تیاری عروج پر ہیں اور اداکارہ کے گھر کو انتہائی خوبصورت اور رنگ برنگی برقی قمقموں کے ساتھ سجا دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کے گھر کو رنگی برنگی برقی قمقوں سے سجا دیا گیاہے جبکہ دونوں کی شادی کی تقریبات کیلئے جودھ پور کے تاریخی محل ’ امید بھون پیلس ‘ کا انتخاب کیا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ شادی کی تقریبا ت کا 29 نومبر کو مہندی اور سنگیت کی تقریب سے آغاز ہو جائے گا ۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نک جونز نے شادی پر رقص کیلئے پریکٹس بھی شروع کر دیے ہے جن میں دیسی گرل ، پنگا ، گالا گوڈیاں جیسے گانوں کا انتخاب کیا گیاہے ۔