اسلام آباد (سچ نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ مبشر لقمان شادی کی تقریب میں آئے تو میں نے پوچھا کہ آپ نے پروگرام میں بیٹھ کر کہاہے کہ میری حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز ہیں تووہ ویڈیو مجھے بھی دکھائیں لیکن مبشر لقمان نے کہا کہ میرے پاس تو کوئی ویڈیوز نہیں ہیں اور یہ تو بات ایسے ہوئی تھی جس کے بعدجھگڑا ہوگیا ۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مبشر لقمان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر یوٹیوب چینل پر پروگرام کیا ۔یہ اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ایسی ایسی بے ہودہ اور بے حیا گفتگو کرتاہے کہ جس کوسنا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں مبشر لقمان نے میرے بارے میں کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ میرے ویڈیوز ہیں، مجھ پربے سروپا الزامات لگائے اور زرتاج گل کے بارے میں ایسے بے حیا گفتگو کی کہ جس کا کوئی حساب نہیں ہے ۔
فواد چودھری کاکہنا تھا کہ جب یہ صاحب شادی کی تقریب میں آئے تو میں نے پوچھا کہ آپ نے پروگرام میں بیٹھ کر کہاہے کہ میری حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز ہیں تو وہ ویڈیوز مجھے بھی دکھائیں لیکن مبشر لقمان نے کہا کہ میرے پاس تو کوئی ویڈیوز نہیں ہیں اور یہ تو بات ایسے ہوئی تھی جس کے بعدجھگڑا ہوگیا ،ایک ؒتھپڑ میری طرف سے لگا ہوگااور ایک آدھ دوسری طرف سے آیا ہوگا ۔