ممبئی(سچ نیوز) بھارت میں پسند کی شادی کرنے والی 20 سالہ بیٹی کو باپ نے تیز دھار چھری سے سر اور گلے پر وار کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 55 سالہ راج کمار چوراسیا نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر تیز دھار چھری سے وار کرکے قتل کردیا۔ سفاک باپ نے حاملہ بیٹی کے گلے پر تیز دھار چھری پھیری جس سے بیٹی کی شہ رگ کٹ گئی۔ایکسپریس کے مطابق میناکشی چوراسیا نے باپ کی جانب سے مارچ میں شادی کی تاریخ مقرر کرنے پر اپنی پسند سے گاؤں کے دوسرے لڑکے بریجیش چوراسیا کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی تھی جس پر باپ کو گاؤں میں تضحیک کا سامنا تھا۔ بیٹی کے حاملہ ہونے کی اطلاع ملنے پر باپ نے بیٹی کو معاف کرنے کے بہانے سے بلوایا اور نئے جوڑے دینے کا لالچ دیا۔ بیٹی کے گھر پہنچنے پر سفاک باپ نے بیٹی کو قتل کر کے فرار ہو گیا جسے پولیس نے ایک گاؤں سے گرفتار کرلیا۔