شادی شدہ آدمی نے 24 سالہ لیکچرار کو زندہ جلادیا

شادی شدہ آدمی نے 24 سالہ لیکچرار کو زندہ جلادیا

ممبئی ( سچ نیوز ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ناکام عاشق نے 24 سالہ لیکچرار کو زندہ جلا کر قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع وردہ میں 24 سالہ لیکچرار صبح ساڑھے 7 بجے کالج جارہی تھی کہ اسی دوران وکی ناگرال پیچھے سے موٹر سائیکل پر آیا اور لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے جب لیکچرار کو دیکھا تو آگ بجھائی اور فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ۔

دوسری جانب پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم وکی ناگرال کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ شادی شدہ اور ایک 7 مہینے کے بچے کا باپ ہے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مقتول لیکچرار کا پیچھا کرتا تھا لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر مشتعل ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

Exit mobile version