لاہور(سچ نیوز)ٹی وی کی معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ٹی وی مارننگ شوز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے دس سال قبل نجی ٹی وی کے مارننگ شو’’گڈمارننگ پاکستان‘‘سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ نجی ٹی وی کے ساتھ’’اٹھوجاگوپاکستان‘ ‘کرتی رہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے سی ٹی وی اور ہم ٹی وی کے ساتھ بھی کام کیا جس کے علاوہ انہوں نے ڈرامہ سیریل’وعدہ‘اور’خان‘ میں اداکاری بھی کی۔مارننگ شوزمیں نئے رجحانات متعارف کرانے والی شائستہ لودھی کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار رہی۔اور انہیں دوسری شادی کرنا پڑی۔شائستہ لودھی نے کچھ عرصہ پہلے کراچی میں سکن ٹریٹمنٹ کا جدید کلینک بھی بنایا ہے۔شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ’’میں نے شو پر شادیوں کے رجحان شروع کیاجس کی میں مجرم ہوں لیکن پھر سب کچھ ختم ہو گیا۔جہاں میرا کام پسند کیا گیا وہیں مجھ پر تنقید بھی بہت ہوئی۔لیکن اب میں مزید یہ سب کچھ نہیں کرسکتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو اب کسی چینل سے کام نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ وہ ساری توجہ اپنے کلینک کو دینا چاہتی ہیں۔