راولپنڈی: (سچ نیوز) انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر گرفتار کر گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت ثاقب سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد، آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
دہشت گرد نے اڈیالہ جیل روڈ پر کارروائی کرنا تھی۔ دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔