سی ایس ایس پرچے آؤٹ ہونے کا معمہ حل، محکمے کے افسران ہی ملوث نکلے

لاہور: (سچ نیوز) سی ایس ایس کے پرچے آؤٹ ہونے کا معمہ حل ہو گیا، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے افسران ہی ملوث نکلے، ایف آئی اے نے 2 سرکاری افسران سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

قوم کا مستقبل پیسوں کے عوض بیچنے والوں کے خلاف ایکشن، ملزمان لاکھوں روپے لیکر چند گھنٹے پہلے پرچہ آؤٹ کرتے تھے، تحقیقات میں انکشاف ہوا جس پر لاہور کے کچا لارنس روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم سرکاری افسر کو گرفتارکر لیا گیا۔

ملزم کی نشاندہی پر دیگر افراد بھی گرفتارکئے گئے، مزید پکڑ دھکڑ کا بھی امکان ہے۔ معاملے میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن، جیل خانہ جات و دیگر محکموں کے افسران کے ملوث ہونے کا بھی پتہ چلا ہے۔

Exit mobile version