اسلام آباد(سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کر تے ہو ئے 4 دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے3جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میںشہید ہونے والوں میں نائب صوبیدارنذیراحمدچانڈیو،سپاہی فخراورعامرشامل ہیں،مارنے جانے والے4دہشت گردوں میں بدنام زمانہ دہشتگردآفتاب بھی ماراگیا ہے، دہشت گرددسمبر 2017 میں سیکیورٹی فورسزپرحملے میں ملوث تھے، پاک فوج کی جانب سے علاقے کوکلیئرقراردےدیاگیاہے ۔