قاہرہ (سچ نیوز)مصری فوج کی تازہ ترین کارروائی میں سیناء کے علاقے میں داعش تنظیم کا ایک اہم ترین کمانڈر ابو حمزہ المقدسی مارا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبائلی ذرائع نے المقدسی کی ہلاکت کی تصدیق کی، المقدسی فلسطینی ہے اور اس کا تعلق غزہ پٹی سے ہے۔ وہ داعش تنظیم کے لیے کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور جنگجوؤں کی تربیت کی نگرانی کر چکا ہے۔دوسری جانب داعش تنظیم نے المقدسی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر تنظیم کے پیجز نے المقدسی کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سیناء 2018ء آپریشن میں مصری فوج کے ایک حملے میں مارا گیا۔مصری وزیر دفاع نے مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مل کر سیناء میں جاری آپریشن میں شریک فورسز کے حجم، ان کی تشکیل اور انسداد دہشت گردی کے لیے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا۔
سیناء میں داعش کا ایک اہم ترین کمانڈر مصری فوج کے ہاتھوں ہلاک
سیناء میں داعش کا ایک اہم ترین کمانڈر مصری فوج کے ہاتھوں ہلاک
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024