لاہور(اکرام الدین) پنجاب آرٹس ایند کرافٹس میوزیم نے لاہور آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر اللہ بخش آر ٹ گیلریز الحمرا مال روڈ پرایک نمائش کا اہتمام کیا ہے۔اس دوروزہ تقریب میں ہال ہی میں پنجاب یونی ورسٹی سے فارغ التحصیل آرٹسٹوں شمسہ اور حوریہ کے فن پاروں کے ساتھ ساتھ پنجاب کی دستکاری کے مختلف نمونے بھی فنون لطیفہ سے شغف رکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوے ہیں۔نمائش کا افتتاح سینیر آرسٹ اور آرٹ لور طلحہ علی کوشاوا اور ایم پی اے شاہین رضا نے کیا۔اس موقع پر طلحہ علی کوشاوا نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں نے بہت محنت کی ہے اپنے فن پاروں پر اور ان کے کام سے گہری سوچ جھلکتی ہے۔سائے بھی نشان رکھتے کے عنوان سے جاری اس نمائش میں شمسہ نے ہوسٹل لائف کو موضوع بنا یا ہے ۔ سٹل لائف کے ذریعے انہوں نے اس تجربہ کو اپنے فن پاروں کی زینت بنایا ہے ۔یوں لگتا ہے آرٹسٹ نے اپنے دوران تعلیم کو اپنے فن میں سمودیا ہے۔کیسے کچھ عرصے کے لیے طالب علم ان مکانوں کے مکین بنتے ہیں اور پھر ہمیشہ کے لیے اںہیں چھوڑ جاتے ہیں۔اسی طرح حوریہ نے سائے بھی نشان رکھتے ہیں کو کینوس پر اتارا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے لاہور کے ورثہ میں سے دریچوں ، جھروکوں اور دروازوں کو پینٹ کیا ہے ۔کچھ دریچے تو گویاں اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔ نمائش کے کیوریٹر میاں عتقیق احمد نے اس موقع پر کہا کہ ان فن پاروں کا ہماری دستکاریوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ان کے ذریعے سے ہم ان گمنام آرٹسٹوں کی محنت کو سراحتے ہیں جنہوں نے دھاتوں ،لکڑی اور کپڑے پر یہ فن پارے تخلیق کیے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح نئی نسل کے ساتھ پرانے ہنرمندوں کا تعلق قائم ہوا ہے.
سینئیر آرٹسٹ طلحہ علی کشواہا اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ شاہین رضا لاہور آرٹ کونسل میں نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں میاں عتیق بھی موجود ہے
نمائش کا مقصد بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے فنون اور دستکاری کے زریعے ماضی سے دوبارہ جڑنا ہے۔
-
منجانب bushra jabeen
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023