سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان تصویر بنانے پر فوٹوگرافر پر بر س پڑیں لیکن کچھ ہی لمحوں بعد فوٹوگرافر کے ساتھ کیا کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ ئے گا

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان تصویر بنانے پر فوٹوگرافر پر بر س پڑیں لیکن کچھ ہی لمحوں بعد فوٹوگرافر کے ساتھ کیا کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ ئے گا

ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ایک بارپھرخبروں کی زینت بن گئی اور اس بار وہ ایک فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اپنے نجی کام کی وجہ سے ایک جگہ گئیں جہاں وہ عمارت کی حدود میں کرسی پربیٹھ کر انتظار میں مصروف تھیں اس دوران ایک فوٹو گرافر داخل ہو کر تصاویر لینے لگا جس پر اداکارہ غصے پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوٹو گرافر پر برس پڑیںاورکہا کہ آپ یہاں کیا کر رہے ہیں، آپ اس حدود میں نہیں آسکتے تاہم کچھ دیر بعد ہی اداکارہ نے غصے پر فوٹو گرافر سے معافی مانگ لی۔

واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قدر ناتھ ‘ میں سارہ علی خان سوشانتھ سنگھ راجپوت کے ہمراہ ڈیبیو کر رہی ہیں اور یہ فلم رواں سال 30 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Exit mobile version