دہلی(سچ نیوز)یوپی کا کانگریس لیڈراعلیٰ عہدہ حاصل کرنے کے لیے بیوی کوپارٹی کے لیڈران کے ساتھ ہمبستر ی کر نے پر مجبور کر تا رہا ہے،انکار پربدترین تشدد کانشانہ بناتا،بجلی کی تار سے کرنٹ بھی لگا تا ۔بھارتٰی میڈیا کے مطابق یوپی کے کانگریس لیڈر کی بیوی نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر کانگریس میں آگے بڑھنے کیلئے اسے پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ہمبستر ی کر نے پر مجبور کر تا ہے،بات نہ ماننے پر اسے مارتا ،پیٹتا اور بجلی کاکرنٹ بھی لگاتاہے،شوہر آئے دن نئے نئے لوگوں کو گھر پر لیکر آتا ہے اور زبردستی ان کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے کیلئے کہتا ہے،خاتون کا کہنا ہے کہ یہ سارا کھیل گزشتہ 4 سالوں سے چل رہا ہے،پولیس نے درخواست پر تفتیش شروع کر دی ہے۔