سکیورٹی فورسز کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن،30 مشتبہ افراد گرفتار

سکیورٹی فورسز کا اسلام آباد میں سرچ آپریشن،30 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد(سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن تھانہ گولڑہ کے علاقوں ڈھوک کھوکھراں، پنڈ پراچہ،ڈھوک قریشیاں،ڈھوک فتح بخش،میرااکو اور افغان کالونی میں کیا۔نجی ٹی وی چینل”ہم نیوز“ کے مطابق ایس پی صدر عمر خان کی زیرنگرانی اسلام آباد پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 170 گھروں کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کے نتیجے میں 30 مشتبہ افراد، 18 موٹرسائیکلیں، ایک گاڑی اور دیگر اشیا کو تحویل میں لے کرتھانہ منتقل کردیا گیا ہے،ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ تحویل میں لیے گئے موٹرسائیکلوں میں سے ایک چوری کا ہے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 1500 گرام چرس، 235 گرام ہیروئن، شراب کی بھٹی کا سامان اوردیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں، ایس ایس پی آپریشن سید امین بخاری کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

Exit mobile version